Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4496 (سنن أبي داود)

[4496] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (2623)

سفیان بن أبی العوجاء: ضعیف (تقریب التہذیب: 2450)

ولبعض الحدیث شاہد حسن عند أحمد (32/4)

انوار الصحیفہ ص 158

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ فُضَيْلٍ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي الْعَوْجَاءِ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ مَنْ أُصِيبَ بِقَتْلٍ أَوْ خَبْلٍ فَإِنَّہُ يَخْتَارُ إِحْدَی ثَلَاثٍ إِمَّا أَنْ يَقْتَصَّ وَإِمَّا أَنْ يَعْفُوَ وَإِمَّا أَنْ يَأْخُذَ الدِّيَةَ فَإِنْ أَرَادَ الرَّابِعَةَ فَخُذُوا عَلَی يَدَيْہِ وَمَنْ اعْتَدَی بَعْدَ ذَلِكَ فَلَہُ عَذَابٌ أَلِيمٌ

سیدنا ابوشریح خزاعی روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’کسی کا کوئی قتل ہو گیا ہو یا اس کا کوئی عضو کٹ گیا ہو تو اسے تین میں سے ایک کا اختیار ہے یا تو قصاص (بدلہ) لے یا معاف کر دے یا دیت لے لے،اور جو کوئی چوتھی بات چاہے تو اس کے ہاتھ پکڑ لو،اور جو کوئی اس کے بعد زیادتی کرے تو اس کے لیے درد ناک عذاب ہے۔“