Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4520 (سنن أبي داود)

[4520]صحیح

صحیح بخاری (6143) صحیح مسلم (1669)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ وَرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ مُحَيِّصَةَ بْنَ مَسْعُودٍ وَعَبْدَ اللہِ بْنَ سَہْلٍ انْطَلَقَا قِبَلَ خَيْبَرَ فَتَفَرَّقَا فِي النَّخْلِ فَقُتِلَ عَبْدُ اللہِ بْنُ سَہْلٍ فَاتَّہَمُوا الْيَہُودَ فَجَاءَ أَخُوہُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَہْلٍ وَابْنَا عَمِّہِ حُوَيِّصَةُ وَمُحَيِّصَةُ فَأَتَوْا النَّبِيَّ ﷺ فَتَكَلَّمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فِي أَمْرِ أَخِيہِ وَہُوَ أَصْغَرُہُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْكُبْرَ الْكُبْرَ أَوْ قَالَ لِيَبْدَأْ الْأَكْبَرُ فَتَكَلَّمَا فِي أَمْرِ صَاحِبِہِمَا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُقْسِمُ خَمْسُونَ مِنْكُمْ عَلَی رَجُلٍ مِنْہُمْ فَيُدْفَعُ بِرُمَّتِہِ قَالُوا أَمْرٌ لَمْ نَشْہَدْہُ كَيْفَ نَحْلِفُ قَالَ فَتُبَرِّئُكُمْ يَہُودُ بِأَيْمَانِ خَمْسِينَ مِنْہُمْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ قَوْمٌ كُفَّارٌ قَالَ فَوَدَاہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ مِنْ قِبَلِہِ قَالَ سَہْلٌ دَخَلْتُ مِرْبَدًا لَہُمْ يَوْمًا فَرَكَضَتْنِي نَاقَةٌ مِنْ تِلْكَ الْإِبِلِ رَكْضَةً بِرِجْلِہَا قَالَ حَمَّادٌ ہَذَا أَوْ نَحْوَہُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ وَمَالِكٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ قَالَ فِيہِ أَتَحْلِفُونَ خَمْسِينَ يَمِينًا وَتَسْتَحِقُّونَ دَمَ صَاحِبِكُمْ أَوْ قَاتِلِكُمْ وَلَمْ يَذْكُرْ بِشْرٌ دَمًا و قَالَ عَبْدَةُ عَنْ يَحْيَی كَمَا قَالَ حَمَّادٌ وَرَوَاہُ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَی فَبَدَأَ بِقَوْلِہِ تُبَرِّئُكُمْ يَہُودُ بِخَمْسِينَ يَمِينًا يَحْلِفُونَ وَلَمْ يَذْكُرْ الِاسْتِحْقَاقَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَہَذَا وَہْمٌ مِنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ

سیدنا سہل بن ابو حثمہ اور رافع بن خدیج رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ محیصہ بن مسعود اور عبداللہ بن سہل خیبر کی جانب روانہ ہوئے اور کھجوروں کے باغات میں جدا جدا ہو گئے۔پس عبداللہ بن سہل کو قتل کر دیا گیا۔سو انہوں نے (وہاں کے) یہودیوں پر الزام لگایا۔پھر اس (مقتول) کا بھائی عبدالرحمٰن بن سہل اور اس کے چچا زاد حویصہ اور محیصہ نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوئے۔عبدالرحمٰن اپنے بھائی کے معاملے میں بات کرنے لگا جبکہ وہ ان سب سے چھوٹا تھا ‘ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بڑے کو بات کرنے دو۔‘‘ یا فرمایا ’’پہلے بڑا بات شروع کرے۔‘‘ پھر ان دونوں نے اپنے بھائی کے بارے میں بات کی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’تم میں سے پچاس آدمی ان کے کسی کے خلاف پچاس قسمیں کھائیں تو اس ملزم کی رسی تمہارے حوالے کر دی جائے گی۔‘‘ انہوں نے کہا: یہ ایسا معاملہ ہے جو ہم نے اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا تو ہم قسمیں کیسے کھائیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’پھر یہودی پچاس قسمیں دے کر تم سے بری ہو جائیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ کافر لوگ ہیں۔(ان کی قسموں کا کیا اعتبار؟) الغرض رسول اللہ ﷺ نے اپنی طرف سے اس کی دیت ادا فرمائی۔سہل کہتے ہیں: میں ایک دن ان کے باڑے میں چلا گیا تو ان اونٹنیوں میں سے ایک نے مجھے لات دے ماری۔حماد بن زید نے یہی یا اس کے قریب قریب بیان کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو بشر بن مفضل اور مالک نے یحییٰ بن سعید سے نقل کیا اور کہا: ’’کیا تم لوگ پچاس قسمیں کھاؤ گے کہ اپنے عزیز کے خون کے حقدار بن سکو؟ یا قاتل کے حقدار بن سکو؟‘‘ بشر نے ’’خون کے حقدار بننے‘‘ کا ذکر نہیں کیا۔اور عبدہ نے بواسطہ یحییٰ وہی کہا ہے جیسے کہ حماد نے کہا۔اور ابن عیینہ کی روایت جو یحییٰ سے ہے اس میں اس نے ابتدائی طور پر یوں کہا ہے ’’یہودی پچاس قسمیں کھا کر تم سے بری ہو جائیں گے۔‘‘ اور ’’حقدار بننے‘‘ کا ذکر نہیں کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ ابن عیینہ کا وہم ہے۔