Sunan Abi Dawood Hadith 4525 (سنن أبي داود)
[4525] إسنادہ ضعیف
ابن إسحاق عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَی الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُجَيْدٍ قَالَ إِنَّ سَہْلًا وَاللہِ أَوْہَمَ الْحَدِيثَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَتَبَ إِلَی يَہُودَ أَنَّہُ قَدْ وُجِدَ بَيْنَ أَظْہُرِكُمْ قَتِيلٌ فَدُوہُ فَكَتَبُوا يَحْلِفُونَ بِاللہِ خَمْسِينَ يَمِينًا مَا قَتَلْنَاہُ وَلَا عَلِمْنَا قَاتِلًا قَالَ فَوَدَاہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ مِنْ عِنْدِہِ بِمِائَةِ نَاقَةٍ
سیدنا عبدالرحمٰن بن بجید رضی اللہ عنہ نے کہا اللہ کی قسم! بیشک سہل کو اس حدیث (کے بیان کرنے) میں وہم ہوا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے یہود کو یہ لکھا تھا کہ بلاشبہ تم میں مقتول پایا گیا ہے ‘ لہذٰا اس کی دیت ادا کرو۔تو انہوں نے لکھا اور (اپنی تحریر میں) اللہ کے نام کی پچاس قسمیں کھائیں کہ ہم نے اس کو قتل نہیں کیا اور نہ ہمیں قاتل کا کوئی علم ہے۔انہوں نے کہا: پس رسول اللہ ﷺ نے اس کی دیت ایک سو اونٹنیاں اپنی طرف سے ادا فرما دی۔