Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4526 (سنن أبي داود)

[4526] إسنادہ ضعیف

الزہري عنعن

وأصلہ عند مسلم في صحیحہ (1670/7)

انوار الصحیفہ ص 159

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ رِجَالٍ مِنْ الْأَنْصَارِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لِلْيَہُودِ وَبَدَأَ بِہِمْ يَحْلِفُ مِنْكُمْ خَمْسُونَ رَجُلًا فَأَبَوْا فَقَالَ لِلْأَنْصَارِ اسْتَحِقُّوا قَالُوا نَحْلِفُ عَلَی الْغَيْبِ يَا رَسُولَ اللہِ فَجَعَلَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ دِيَةً عَلَی يَہُودَ لِأَنَّہُ وُجِدَ بَيْنَ أَظْہُرِہِمْ

جناب ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن اور سلیمان بن یسار،انصار کے کئی لوگوں سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے یہودیوں سے کہا اور ان ہی سے ابتداء کی ’’تم میں سے پچاس آدمی قسمیں کھائیں۔‘‘ مگر انہوں نے انکار کر دیا۔تو آپ ﷺ نے انصاریوں سے کہا کہ اپنا حق (قسمیں کھا کر) ثابت کرو۔تو انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم ان دیکھی بات پر کیسے قسمیں کھائیں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے اس کی دیت یہودیوں پر ڈال دی کیونکہ وہ مقتول ان ہی کے ہاں پایا گیا تھا۔