Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4528 (سنن أبي داود)

[4528]صحیح

صحیح مسلم (1672)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،عَنْ مَعْمَرٍ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ أَنَسٍ،أَنَّ يَہُودِيًّا قَتَلَ جَارِيَةً مِنَ الْأَنْصَارِ عَلَی حُلِيٍّ لَہَا،ثُمَّ أَلْقَاہَا فِي قَلِيبٍ،وَرَضَخَ رَأْسَہَا بِالْحِجَارَةِ،فَأُخِذَ،فَأُتِيَ بِہِ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،((فَأَمَرَ بِہِ أَنْ يُرْجَمَ حَتَّی يَمُوتَ))،فَرُجِمَ حَتَّی مَاتَ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَاہُ ابْنُ جُرَيْجٍ،عَنْ أَيُّوبَ نَحْوَہُ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے ایک انصاری لڑکی کو قتل کر دیا جو کچھ زیور پہنے ہوئے تھی،اور پھر ایک کنویں میں پھینک دیا اور اس کا سر پتھر سے کچل دیا۔پھر اسے پکڑ لیا گیا تو اسے نبی کریم ﷺ کے پاس لایا گیا تو آپ ﷺ نے اس کے متعلق حکم دیا کہ اسے سنگسار کیا جائے حتیٰ کہ مر جائے۔چنانچہ اسے سنگسار کیا گیا،حتیٰ کہ وہ مر گیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو ابن جریح نے ایوب سے اسی کی مانند روایت کیا ہے۔