Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4537 (سنن أبي داود)

[4537]إسنادہ حسن

أخرجہ النسائي (4781) مختصرًا وسندہ حسن، أبو فراس النھدي: وثقہ ابن حبان و ابن خزیمۃ وابن الجارود والحاکم وغیرہم فھو صدوق حسن الحدیث

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي فِرَاسٍ قَالَ خَطَبَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ فَقَالَ إِنِّي لَمْ أَبْعَثْ عُمَّالِي لِيَضْرِبُوا أَبْشَارَكُمْ وَلَا لِيَأْخُذُوا أَمْوَالَكُمْ فَمَنْ فُعِلَ بِہِ ذَلِكَ فَلْيَرْفَعْہُ إِلَيَّ أُقِصُّہُ مِنْہُ قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ لَوْ أَنَّ رَجُلًا أَدَّبَ بَعْضَ رَعِيَّتِہِ أَتُقِصُّہُ مِنْہُ قَالَ إِي وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ أُقِصُّہُ وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَقَصَّ مِنْ نَفْسِہِ

جناب ابوفراس (ربیع بن زیاد بن انس حارثی) سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا اور کہا: میں اپنے عمال اس لیے نہیں بھیجتا کہ تمہارے جسموں پر ماریں یا تمہارے مال تم سے چھین لیں۔اگر کسی کے ساتھ ایسا ہو تو اسے چاہیئے کہ اپنا مقدمہ میرے پاس لائے تاکہ میں اس سے قصاص لوں۔تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر کسی نے اپنی رعایا میں سے کسی کی تادیب کی ہو (اسے سزا دی ہو) تو کیا آپ اس کا بدلہ لیں گے؟ فرمایا: ہاں،قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں اس سے بدلہ لوں گا۔میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے کہ وہ اپنی ذات سے بدلہ دلواتے تھے۔