Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4549 (سنن أبي داود)

[4549] إسنادہ ضعیف

نسائی (4803) ابن ماجہ (2628)

علي بن زید بن جدعان ضعیف

و حدیث أبي داود (4547) و البخاري (6895) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 160

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ... بِمَعْنَاہُ،قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَوْمَ الْفَتْحِ-أَوْ فَتْحِ مَكَّةَ-, عَلَی دَرَجَةِ الْبَيْتِ أَوِ الْكَعْبَةِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: كَذَا رَوَاہُ ابْنُ عُيَيْنَةَ أَيْضًا،عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ رَوَاہُ أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو مِثْلَ حَدِيثِ خَالِدٍ وَرَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ،عَنْ يَعْقُوبَ السَّدُوسِيِّ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ ﷺ وَقَوْلُ زَيْدٍ وَأَبِي مُوسَی مِثْلُ حَدِيثِ النَّبِيِّ ﷺ وَحَدِيثِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ.

قاسم بن ربیعہ نے بواسطہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے اس حدیث کے ہم معنی روایت کیا انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے دن بیت اللہ کی سیڑھی پر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابن عیینہ نے بسند علی بن زید،قاسم بن ربیعہ سے،انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔اور ایوب سختیانی نے قاسم بن ربیعہ سے،انہوں نے عبداللہ بن عمرو سے خالد کی حدیث کی مانند روایت کیا ہے۔اور حماد بن سلمہ نے بسند علی بن زید،یعقوب سدوسی سے،انہوں نے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے،انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔زید اور ابوموسیٰ کا قول حدیث نبوی اور روایت عمر رضی اللہ عنہ (جو آگے آ رہی ہے) کے مطابق ہے