Sunan Abi Dawood Hadith 4551 (سنن أبي داود)
[4551] إسنادہ ضعیف
أبو إسحاق عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ فِي شِبْہِ الْعَمْدِ أَثْلَاثٌ ثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ حِقَّةً وَثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ جَذَعَةً وَأَرْبَعٌ وَثَلَاثُونَ ثَنِيَّةً إِلَی بَازِلِ عَامِہَا وَكُلُّہَا خَلِفَةٌ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے فرمایا کہ شبہ عمد کی دیت میں اونٹ تین قسموں کے ہوں: تینتیس اونٹنیاں تین سالہ،تینتیس اونٹنیاں چار سالہ اور چونتیس اونٹنیاں چھ سے نو سالہ کے درمیان ہوں اور (یہ آخری) سب حاملہ ہوں۔