Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4568 (سنن أبي داود)

[4568]صحیح

صحیح مسلم (1682)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نَضْلَةَ عَنْ الْمُغِيَرةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ امْرَأَتَيْنِ كَانَتَا تَحْتَ رَجُلٍ مِنْ ہُذَيْلٍ فَضَرَبَتْ إِحْدَاہُمَا الْأُخْرَی بِعَمُودٍ فَقَتَلَتْہَا وَجَنِينَہَا فَاخْتَصَمُوا إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ أَحَدُ الرَّجُلَيْنِ كَيْفَ نَدِي مَنْ لَا صَاحَ وَلَا أَكَلَ وَلَا شَرِبَ وَلَا اسْتَہَلَّ فَقَالَ أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الْأَعْرَابِ فَقَضَی فِيہِ بِغُرَّةٍ وَجَعَلَہُ عَلَی عَاقِلَةِ الْمَرْأَةِ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ وَزَادَ فَجَعَلَ النَّبِيُّ ﷺ دِيَةَ الْمَقْتُولَةِ عَلَی عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ وَغُرَّةً لِمَا فِي بَطْنِہَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَلِكَ رَوَاہُ الْحَكَمُ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ و عورتیں بنو ہذیل کے ایک آدمی کی زوجیت میں تھیں۔ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمے کا بانس دے مارا اور اسے اور اس کے پیٹ کے بچے کو قتل کر دیا۔وہ لوگ اپنا جھگڑا نبی کریم ﷺ کے پاس لے آئے۔تو دونوں اطراف کے لوگوں میں سے کسی ایک نے کہا: کس طرح دیت دیں ہم اس کی جو نہ رویا نہ کھایا،نہ پیا نہ چلایا۔رسول اللہ ﷺ نے (اس کے انداز گفتگو پر) فرمایا ’’کیا دیہاتیوں کی سی سجع ہے۔‘‘ الغرض آپ ﷺ نے فرمایا (اس بچے دی دیت) ایک غلام ہے اور اسے قاتلہ کے وارثوں کے ذمے لگایا کہ وہ ادا کریں۔