Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4577 (سنن أبي داود)

[4577]صحیح

صحیح بخاری (6740) صحیح مسلم (1681)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ.. فِي ہَذِہِ الْقِصَّةِ،قَالَ: ثُمَّ إِنَّ الْمَرْأَةَ الَّتِي قَضَی عَلَيْہَا بِالْغُرَّةِ تُوُفِّيَتْ،فَقَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ بِأَنَّ مِيرَاثَہَا لِبَنِيہَا, وَأَنَّ الْعَقْلَ عَلَی عَصَبَتِہَا.

جناب ابن مسیب نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس قصے میں روایت کیا کہ پھر وہ عورت جس کو آپ نے غلام یا لونڈی دلوائی فوت ہو گئی تو رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ کر دیا کہ اس کی وراثت اس کے بیٹے کو ملے اور (قاتلہ کی طرف سے) دیت اس کے عصبہ (عاقلہ) پر ڈالی۔