Sunan Abi Dawood Hadith 4576 (سنن أبي داود)
[4576]صحیح
صحیح بخاری (6910) صحیح مسلم (1681)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَيَانٍ وَابْنُ السَّرْحِ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ اقْتَتَلَتْ امْرَأَتَانِ مِنْ ہُذَيْلٍ فَرَمَتْ إِحْدَاہُمَا الْأُخْرَی بِحَجَرٍ فَقَتَلَتْہَا فَاخْتَصَمُوا إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ دِيَةَ جَنِينِہَا غُرَّةَ عَبْدٍ أَوْ وَلِيدَةٍ وَقَضَی بِدِيَةِ الْمَرْأَةِ عَلَی عَاقِلَتِہَا وَوَرَّثَہَا وَلَدَہَا وَمَنْ مَعَہُمْ فَقَالَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ الْہُذَلِيُّ يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ أُغْرَمُ دِيَةَ مَنْ لَا شَرِبَ وَلَا أَكَلَ لَا نَطَقَ وَلَا اسْتَہَلَّ فَمِثْلُ ذَلِكَ يُطَلُّ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّمَا ہَذَا مِنْ إِخْوَانِ الْكُہَّانِ مِنْ أَجْلِ سَجْعِہِ الَّذِي سَجَعَ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ فِي ہَذِہِ الْقِصَّةِ قَالَ ثُمَّ إِنَّ الْمَرْأَةَ الَّتِي قَضَی عَلَيْہَا بِالْغُرَّةِ تُوُفِّيَتْ فَقَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ بِأَنَّ مِيرَاثَہَا لِبَنِيہَا وَأَنَّ الْعَقْلَ عَلَی عَصَبَتِہَا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ ہذیل کی دو عورتیں لڑ پڑیں تو ایک نے دوسری کو پتھر دے مارا اور اسے قتل کر دیا۔چنانچہ وہ اپنا معاملہ رسول اللہ ﷺ کے پاس لے آئے اور رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ فرمایا کہ جنین کی دیت میں ایک غلام یا لونڈی ادا کی جائے اور مقتولہ کی وراثت اس کے بیٹے اور اس کے ساتھ دوسرے وارثوں کو دلوائی۔تو حمل بن مالک بن نابغہ ہذلی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں بھلا اس کا جرمانہ کیونکر بھروں جس نے نہ پیا نہ کھایا،نہ بولا نہ چلایا،ایسا خون تو لغو ہوتا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’یہ تو کاہنوں کا بھائی لگتا ہے۔‘‘ آپ ﷺ نے یہ اس کی مسجع گفتگو کی وجہ سے فرمایا۔