Sunan Abi Dawood Hadith 4582 (سنن أبي داود)
[4582]إسنادہ صحیح
أخرجہ الترمذي (1259 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (3402)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِذَا أَصَابَ الْمُكَاتَبُ حَدًّا أَوْ وَرِثَ مِيرَاثًا يَرِثُ عَلَی قَدْرِ مَا عَتَقَ مِنْہُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ وُہَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَأَرْسَلَہُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَإِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَجَعَلَہُ إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ قَوْلَ عِكْرِمَةَ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا ’’مکاتب پر جب کوئی حد لازم آ رہی ہو یا کسی کا وارث بن رہا ہو تو جس نسبت سے آزاد ہو چکا ہو اسی حساب سے حد لاگو ہو گی یا وراثت کا حصہ پائے گا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں اس روایت کو وہیب نے بسند ایوب،عکرمہ سے انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔اور حماد بن زید اور اسماعیل نے بواسطہ ایوب،عکرمہ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے مرسل روایت کیا ہے جبکہ اسماعیل بن علیہ نے اسے عکرمہ کا قول بنایا ہے۔