Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4584 (سنن أبي داود)

[4584]صحیح

صحیح بخاری (6893) صحیح مسلم (1674)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَاتَلَ أَجِيرٌ لِي رَجُلًا فَعَضَّ يَدَہُ فَانْتَزَعَہَا فَنَدَرَتْ ثَنِيَّتُہُ فَأَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَأَہْدَرَہَا وَقَالَ أَتُرِيدُ أَنْ يَضَعَ يَدَہُ فِي فِيكَ تَقْضِمُہَا كَالْفَحْلِ قَالَ وَأَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَہْدَرَہَا وَقَالَ بَعِدَتْ سِنُّہُ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ أَخْبَرَنَا ہُشَيْمٌ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ وَعَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ بِہَذَا زَادَ ثُمَّ قَالَ يَعْنِي النَّبِيَّ ﷺ لِلْعَاضِّ إِنْ شِئْتَ أَنْ تُمَكِّنَہُ مِنْ يَدِكَ فَيَعَضُّہَا ثُمَّ تَنْزِعُہَا مِنْ فِيہِ وَأَبْطَلَ دِيَةَ أَسْنَانِہِ

سیدنا صفوان اپنے والد یعلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میرے نوکر کی ایک شخص سے لڑائی ہو گئی تو دوسرے نے اس کے ہاتھ پر دانتوں سے کاٹ لیا تو اس نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اس سے اس کے اگلے دو دانت ٹوٹ گئے۔تو وہ نبی کریم ﷺ کے پاس چلا گیا تو آپ ﷺ نے اس (کے اس نقصان) کو ضائع قرار دیا۔اور فرمایا ’’کیا تو چاہتا تھا کہ وہ اپنا ہاتھ تیرے منہ میں دیے رہتا اور تو اسے اونٹ کی طرح چبا ڈالتا؟‘‘ (عبدالملک بن عبدالعزیز بن جریج نے) کہا کہ ابن ابی ملیکہ نے اپنے دادا سے روایت کیا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے ضائع قرار دیا اور کہا: دور ہو (ضائع ہے) اس کا دانت۔