Sunan Abi Dawood Hadith 4585 (سنن أبي داود)
[4585]صحیح
انظر الحدیث السابق (4584)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ،أَخْبَرَنَا ہُشَيْمٌ،حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ وَعَبْدُ الْمَلِكِ،عَنْ عَطَاءٍ،عَنْ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ... بِہَذَا،زَادَ ثُمَّ قَالَ-يَعْنِي: النَّبِيَّ ﷺ لِلْعَاضِّ-: إِنْ شِئْتَ أَنْ تُمَكِّنَہُ مِنْ يَدِكَ فَيَعَضُّہَا،ثُمَّ تَنْزِعُہَا مِنْ فِيہِ. وَأَبْطَلَ دِيَةَ أَسْنَانِہِ.
سیدنا یعلیٰ بن امیہ نے یہ روایت بیان کی اور مزید کہا کہ پھر نبی کریم ﷺ نے دانت سے کاٹنے والے سے کہا ’’اگر چاہو تو اپنا ہاتھ اس کے منہ میں دے دو،وہ بھی اسی طرح کاٹے جیسے کہ تم نے کاٹا تھا اور تم بھی اپنا ہاتھ کھینچ لینا۔‘‘ الغرض آپ ﷺ نے اس کے دانتوں کی دیت ضائع قرار دی۔