Sunan Abi Dawood Hadith 4590 (سنن أبي داود)
[4590] إسنادہ ضعیف
نسائی (4755)
قتادۃ عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ غُلَامًا لِأُنَاسٍ فُقَرَاءَ قَطَعَ أُذُنَ غُلَامٍ لِأُنَاسٍ أَغْنِيَاءَ فَأَتَی أَہْلُہُ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّا أُنَاسٌ فُقَرَاءُ فَلَمْ يَجْعَلْ عَلَيْہِ شَيْئًا
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فقیر لوگوں کا ایک غلام تھا،اس نے امیر لوگوں کے ایک غلام کا کان کاٹ دیا یہ (امیر) لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس مقدمہ لے آئے تو دوسروں نے جواب دیا کہ اے اللہ کے رسول! ہم لوگ فقیر ہیں،تو آپ ﷺ نے ان پر کوئی چیز نہ ڈالی۔