Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4593 (سنن أبي داود)

[4593]صحیح

صحیح بخاری (1499) صحیح مسلم (1710)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وأَبِي سَلَمَةَ سَمِعَا أَبَا ہُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ الْعَجْمَاءُ جُرْحُہَا جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ قَالَ أَبُو دَاوُد الْعَجْمَاءُ الْمُنْفَلِتَةُ الَّتِي لَا يَكُونُ مَعَہَا أَحَدٌ وَتَكُونُ بِالنَّہَارِ لَا تَكُونُ بِاللَّيْلِ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے تھے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جانور کا زخمی کر دینا،معدنی کان میں حادثہ ہو جانا یا کنویں میں گر پڑنا سب ضائع ہیں اور اگر کسی کو کوئی دفینہ ملے تو اس میں خمس ہے۔‘‘ (پانچواں حصہ ادا کرنا شرعی حق ہے)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں جانور جب بھاگ گیا ہو اور اس کے ساتھ کوئی نہ ہو اور یہ حادثہ دن کے وقت ہوا ہو رات میں نہ ہوا ہو۔