Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4602 (سنن أبي داود)

[4602]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (5049)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ سُمَيَّةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا أَنَّہُ اعْتَلَّ بَعِيرٌ لِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ وَعِنْدَ زَيْنَبَ فَضْلُ ظَہْرٍ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِزَيْنَبَ أَعْطِيہَا بَعِيرًا فَقَالَتْ أَنَا أُعْطِي تِلْكَ الْيَہُودِيَّةَ فَغَضِبَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَہَجَرَہَا ذَا الْحِجَّةِ وَالْمُحَرَّمَ وَبَعْضَ صَفَرٍ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ ام المؤمنین سیدہ صفیہ بنت حییی رضی اللہ عنہا کا اونٹ بیمار ہو گیا اور ام المؤمنین سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے پاس ایک زائد سواری تھی۔رسول اللہ ﷺ نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے کہا ’’اونٹ اسے دے دو۔‘‘ تو انہوں نے کہا: بھلا میں اس یہودن کو دوں؟ تو رسول اللہ ﷺ غصے ہو گئے اور ذوالحجہ،محرم اور صفر کے کچھ دنوں تک ان سے بات چیت نہ کی۔