Sunan Abi Dawood Hadith 4601 (سنن أبي داود)
[4601] إسنادہ ضعیف
انظر الحدیثان السابقان (225،4176)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا عَطَاءٌ الْخُرَاسَانِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ يَعْمَرَ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ قَدِمْتُ عَلَی أَہْلِي وَقَدْ تَشَقَّقَتْ يَدَايَ فَخَلَّقُونِي بِزَعْفَرَانٍ فَغَدَوْتُ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ فَسَلَّمْتُ عَلَيْہِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ وَقَالَ اذْہَبْ فَاغْسِلْ ہَذَا عَنْكَ
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے گھر والوں کے پاس پہنچا اور حالت یہ تھی کہ میرے ہاتھ پھٹ گئے تھے۔تو انہوں نے مجھے (میرے ہاتھوں پر) زعفران لگا دیا۔صبح کے وقت میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے سلام عرض کیا تو آپ نے مجھے جواب نہ دیا اور فرمایا ’’جاؤ اسے دھو ڈالو۔‘‘