Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4605 (سنن أبي داود)

[4605]إسنادہ صحیح

أخرجہ الترمذي (2663 وسندہ صحیح) سفیان بن عیینۃ صرح بالسماع عند الحمیدي بتحقیقي (551 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (162)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ أَبِي النَّضْرِ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ،عَنْ أَبِيہِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ مُتَّكِئًا عَلَی أَرِيكَتِہِ،يَأْتِيہِ الْأَمْرُ مِنْ أَمْرِي, مِمَّا أَمَرْتُ بِہِ،أَوْ نَہَيْتُ عَنْہُ،فَيَقُولُ: لَا نَدْرِي! مَا وَجَدْنَا فِي كِتَابِ اللہِ اتَّبَعْنَاہُ!.

جناب عبیداللہ اپنے والد سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’ہرگز ایسا نہ ہو کہ میں تم میں سے کسی کو پاؤں کہ وہ اپنے تخت یا دیوان پر بیٹھا ہو اور اس کے پاس میرے احکام میں سے کوئی حکم پہنچے جس کا میں نے حکم دیا ہو یا اس سے منع کیا ہو تو وہ کہنے لگے کہ ہم نہیں جانتے،ہم تو کتاب اللہ میں جو پائیں گے،اسی پر عمل کریں گے۔“