Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4609 (سنن أبي داود)

[4609]صحیح

صحیح مسلم (2674)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ قَالَ،أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: مَنْ دَعَا إِلَی ہُدًی,كَانَ لَہُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَہُ،لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أُجُورِہِمْ شَيْئًا،وَمَنْ دَعَا إِلَی ضَلَالَةٍ,كَانَ عَلَيْہِ مِنَ الْإِثْمِ مِثْلُ آثَامِ مَنْ تَبِعَہُ،لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ آثَامِہِمْ شَيْئًا

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو راہ حق کی دعوت دے اسے اس قدر ثواب ہے جس قدر اس کی اتباع کرنے والوں کو ہو گا۔ان اتباع کرنے والوں میں سے کسی کے ثواب میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔اور جس نے کسی گمراہی کی دعوت دی تو اسے اس قدر گناہ ہو گا جس قدر اس کی پیروی کرنے والوں کو ہو گا۔اس وجہ سے ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہ ہو گی۔‘‘