Sunan Abi Dawood Hadith 4616 (سنن أبي داود)
[4616]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ،حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ،قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ: مَا أَنْتُمْ عَلَيْہِ بِفَاتِنِينَ. إِلَّا مَنْ ہُوَ صَالِ الْجَحِيمِ[الصافات: 162-163]؟ قَالَ: إِلَّا مَنْ أَوْجَبَ اللہُ تَعَالَی عَلَيْہِ أَنَّہُ يَصْلَی الْجَحِيمَ.
خالد الحذاء کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا حسن بصری رحمہ اللہ سے آیت کریمہ ((ما أنتم علیہ بفاتنین * إلا من ہو صال الجحیم)) (کی تفسیر) کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ نے اسی کے لیے لازم کیا ہے جو جہنم میں جلنے والا ہوا۔(یہ مذکورہ بالا روایت 4614 کی مانند ہے۔)