Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4634 (سنن أبي داود)

[4634] إسنادہ ضعیف

ترمذی (2287)

الحسن البصري مدلس وعنعن

انوار الصحیفہ ص 163

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْأَنْصَارِيُّ،حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ عَنِ الْحَسَنِ،عَنْ أَبِي بَكْرَةَ, أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ: مَنْ رَأَی مِنْكُمْ رُؤْيَا؟،فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا رَأَيْتُ كَأَنَّ مِيزَانًا نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ فَوُزِنْتَ أَنْتَ وَأَبُو بَكْرٍ،فَرَجَحْتَ أَنْتَ بِأَبِي بَكْرٍ،وَوُزِنَ عُمَرُ وَأَبُو بَكْرٍ فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ،وَوُزِنَ عُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَحَ عُمَرُ،ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ،فَرَأَيْنَا الْكَرَاہِيَةَ فِي وَجْہِ رَسُولِ اللہِ ﷺ.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہنبی کریم ﷺ نے ایک دن دریافت فرمایا ’’تم میں سے خواب کس نے دیکھا ہے؟‘‘ ایک آدمی نے کہا: میں نے۔میں نے دیکھا کہ گویا آسمان سے ایک ترازو اتری ہے تو آپ کا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے بھاری ہو گئے۔پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ بھاری ہو گئے۔اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھاری ہو گئی،پھر ترازو اٹھا لی گئی۔تو (اس بات پر) ہم نے رسول اللہ ﷺ کے چہرہ اقدس پر ناپسندیدگی کے آثار دیکھے۔‘‘