Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4636 (سنن أبي داود)

[4636] إسنادہ ضعیف

الزہري عنعن ومع ذلک صححہ الحاکم (71/3،72) ووافقہ الذہبي(!)

انوار الصحیفہ ص 163

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنِ الزُّبَيْدِيِّ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ, أَنَّہُ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: أُرِيَ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ صَالِحٌ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ نِيطَ بِرَسُولِ اللہِ ﷺ،وَنِيطَ عُمَرُ بِأَبِي بَكْرٍ،وَنِيطَ عُثْمَانُ بِعُمَرَ. قَالَ: جَابِرٌ فَلَمَّا قُمْنَا مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ, قُلْنَا: أَمَّا الرَّجُلُ الصَّالِحُ, فَرَسُولُ اللہِ ﷺ،وَأَمَّا تَنَوُّطُ بَعْضِہِمْ بِبَعْضٍ, فَہُمْ وُلَاةُ ہَذَا الْأَمْرِ الَّذِي بَعَثَ اللہُ بِہِ نَبِيَّہُ ﷺ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرَوَاہُ يُونُسُ وَشُعَيْبٌ لَمْ يَذْكُرَا عَمْرَو بْنَ أَبَانَ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کیا کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’آج رات ایک نیک بندے کو خواب دکھایا گیا ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ معلق کیا گیا ہے اور سیدنا عمر کو سیدنا ابوبکر کے ساتھ معلق کیا گیا ہے اور سیدنا عثمان کو سیدنا عمر کے ساتھ معلق کیا گیا ہے۔‘‘ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ہاں سے اٹھے تو ہم نے کہا: ’’صالح آدمی‘‘ تو وہ خود رسول اللہ ﷺ ہیں اور ان کا ایک دوسرے کے ساتھ معلق کرنا ‘ اس لیے کہ یہی لوگ اس امر کے ذمہ دار ہیں جس کے ساتھ اللہ نے اپنے نبی ﷺ کو مبعوث فرمایا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو یونس اور شعیب نے روایت کیا ہے مگر ان دونوں نے سند میں عمرو (عمرو بن ابان) کا ذکر نہیں کیا۔