Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4637 (سنن أبي داود)

[4637]إسنادہ حسن

عبد الرحمن أبو أشعث حسن الحدیث

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،قَالَ: حَدَّثَنِي عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ،حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ, أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنِّي رَأَيْتُ كَأَنَّ دَلْوًا دُلِّيَ مِنَ السَّمَاءِ،فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ،فَأَخَذَ بِعَرَاقِيہَا،فَشَرِبَ شُرْبًا ضَعِيفًا،ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَأَخَذَ بِعَرَاقِيہَا،فَشَرِبَ حَتَّی تَضَلَّعَ،ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ فَأَخَذَ بِعَرَاقِيہَا،فَشَرِبَ حَتَّی تَضَلَّعَ،ثُمَّ جَاءَ عَلِيٌّ فَأَخَذَ بِعَرَاقِيہَا،فَانْتَشَطَتْ وَانْتَضَحَ عَلَيْہِ مِنْہَا شَيْءٌ.

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے دیکھا ہے جیسے ایک ڈول آسمان سے لٹکایا گیا ‘ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے ہیں اور اس کو اس کے دونوں طرف کے کناروں سے پکڑ لیا۔اور اس سے پانی پیا،مگر کمزوری کے ساتھ۔پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے اس کو اس کے دونوں کناروں سے پکڑا اور پیا اور خوب سیر ہو کر پیٹ بھر کر پیا۔پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے،انہوں نے اس کے دونوں کناروں سے پکڑا اور پیا حتیٰ کہ پیٹ بھر کر پیا۔پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے،انہوں نے اس کے دونوں کناروں سے پکڑا تو وہ ہلا اور اس سے کچھ پانی ان پر گر گیا۔