Sunan Abi Dawood Hadith 4649 (سنن أبي داود)
[4649]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (3757 وسندہ صحیح) ولہ شاھد انظر الحدیث الآتي (4650)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَخْنَسِ،أَنَّہُ كَانَ فِي الْمَسْجِدِ،فَذَكَرَ رَجُلٌ عَلِيًّا-عَلَيْہِ السَّلَام-،فَقَامَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ،فَقَالَ: أَشْہَدُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنِّي سَمِعْتُہُ وَہُوَ يَقُولُ: عَشْرَةٌ فِي الْجَنَّةِ: النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ: وَأَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ،وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ،وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ،وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ،وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ،وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ فِي الْجَنَّةِ،وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ فِي الْجَنَّةِ،وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ. وَلَوْ شِئْتُ لَسَمَّيْتُ الْعَاشِرَ! قَالَ: فَقَالُوا: مَنْ ہُوَ؟ فَسَكَتَ،قَالَ: فَقَالُوا: مَنْ ہُوَ؟ فَقَالَ: ہُوَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ.
جناب عبدالرحمٰن بن الاخنس سے روایت ہے کہ وہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے جب ایک شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا تو سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے،آپ ﷺ فرماتے تھے: ’’دس اشخاص جنت میں ہیں۔نبی ﷺ جنت میں ہیں،ابوبکر جنت میں ہیں،عمر جنت میں ہیں،عثمان جنت میں ہیں،علی جنت میں ہیں،طلحہ جنت میں ہیں،زبیر بن عوام جنت میں ہیں،سعد بن مالک جنت میں ہیں اور عبدالرحمٰن بن عوف جنت میں ہیں۔‘‘ اگر میں چاہوں تو دسویں کا نام بھی لے سکتا ہوں۔لوگوں نے پوچھا وہ کون ہے؟ تو وہ خاموش ہو رہے۔لوگوں نے پوچھا: وہ کون ہے تو انہوں نے کہا: وہ سعید بن زید ہے۔