Sunan Abi Dawood Hadith 4685 (سنن أبي داود)
[4685]صحیح
صحیح بخاری (27) صحیح مسلم (150)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ح،وحَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ بَشَّارٍ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الْمَعْنَی،قَالَا: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ،عَنْ أَبِيہِ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَسَمَ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ قَسْمًا،فَقُلْتُ: أَعْطِ فُلَانًا, فَإِنَّہُ مُؤْمِنٌ،قَالَ: أَوْ مُسْلِمٌ؟! إِنِّي لَأُعْطِي الرَّجُلَ الْعَطَاءَ،وَغَيْرُہُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْہُ, مَخَافَةَ أَنْ يُكَبَّ عَلَی وَجْہِہِ
جناب عامر اپنے والد سیدنا سعد (سعد بن ابی وقاص) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے مسلمانوں میں کچھ مال تقسیم کیا تو میں نے عرض کیا: فلاں کو بھی دیجئیے بلاشبہ وہ مومن ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’یا مسلم ہے،بیشک میں کسی شخص کو کوئی عطیہ دیتا ہوں حالانکہ اس کے بجائے کوئی دوسرا مجھے زیادہ محبوب ہوتا ہے،(اسے کچھ نہیں دیتا) میں اس اندیشے سے اسے دیتا ہوں کہ کہیں اوندھے منہ نہ گرا دیا جائے