Sunan Abi Dawood Hadith 4688 (سنن أبي داود)
[4688]صحیح
صحیح بخاری (34) صحیح مسلم (58)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ،حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُرَّةَ،عَنْ مَسْرُوقٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَرْبَعٌ مَنْ كُنَّ فِيہِ, فَہُوَ مُنَافِقٌ خَالِصٌ،وَمَنْ كَانَتْ فِيہِ خَلَّةٌ مِنْہُنَّ, كَانَ فِيہِ خَلَّةٌ مِنْ نِفَاقٍ حَتَّی يَدَعَہَا: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ،وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ،وَإِذَا عَاہَدَ غَدَرَ،وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’چار خصلتیں جس شخص میں پائی جائیں وہ خالص منافق ہوتا ہے اور جس میں ان میں سے کوئی ایک ہو تو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہوتی ہے حتیٰ کہ وہ اسے چھوڑ دے۔یعنی جب بات کرے تو جھوٹ بولے،وعدہ کرے تو خلاف کرے،عہد معاہدہ کرے تو دھوکہ دے اور اگر جھگڑا ہو جائے تو بدزبانی (گالی گلوچ) پر اتر آئے۔‘‘