Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4690 (سنن أبي داود)

[4690]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (60)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُوَيْدٍ الرَّمْلِيُّ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ،أَخْبَرَنَا نَافِعٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ الْہَادِ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيَّ حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَيْرَةَ،يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا زَنَی الرَّجُلُ خَرَجَ مِنْہُ الْإِيمَانُ, كَانَ عَلَيْہِ كَالظُّلَّةِ, فَإِذَا انْقَطَعَ رَجَعَ إِلَيْہِ الْإِيمَانُ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’آدمی جب زنا کرتا ہے تو ایمان اس سے نکل جاتا ہے اور اس کے اوپر چھتری کی مانند ہو جاتا ہے۔پس جب وہ اپنی بدکاری سے نکل آتا ہے تو ایمان اس کی طرف واپس آ جاتا ہے۔‘‘