Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4692 (سنن أبي داود)

[4692] إسنادہ ضعیف

رجل من الأنصار: ’’مجہول‘‘ (عون المعبود 358/4) والحدیث السابق (الأصل:4691)یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 165

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ،عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ،عَنْ عُمَرَ مَوْلَی غُفْرَةَ،عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ،عَنْ حُذَيْفَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لِكُلِّ أُمَّةٍ مَجُوسٌ،وَمَجُوسُ ہَذِہِ الْأُمَّةِ الَّذِينَ يَقُولُونَ: لَا قَدَرَ! مَنْ مَاتَ مِنْہُمْ فَلَا تَشْہَدُوا جَنَازَتَہُ،وَمَنْ مَرِضَ مِنْہُمْ فَلَا تَعُودُوہُمْ, وَہُمْ شِيعَةُ الدَّجَّالِ،وَحَقٌّ عَلَی اللہِ أَنْ يُلْحِقَہُمْ بِالدَّجَّالِ

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ہر امت کے مجوسی ہوتے ہیں اور اس امت کے مجوسی وہ ہیں جو تقدیر کے منکر ہیں۔ان میں سے جو مر جائے اس کے جنازے میں مت جاؤ اور جو بیمار ہو اس کی عیادت کے لیے مت جاؤ۔یہی لوگ دجال کے حامی ہوں گے اور اﷲ پر حق ہے کہ انہیں دجال کے ساتھ ملائے۔‘‘