Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4701 (سنن أبي داود)

[4701]صحیح

صحیح بخاری (6614) صحیح مسلم (2652)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح،وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ الْمَعْنَی،قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ،يُخْبِرُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَی،فَقَالَ مُوسَی: يَا آدَمُ! أَنْتَ أَبُونَا, خَيَّبْتَنَا وَأَخْرَجْتَنَا مِنَ الْجَنَّةِ! فَقَالَ آدَمُ: أَنْتَ مُوسَی, اصْطَفَاكَ اللہُ بِكَلَامِہِ،وَخَطَّ لَكَ التَّوْرَاةَ بِيَدِہِ, تَلُومُنِي عَلَی أَمْرٍ قَدَّرَہُ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي بِأَرْبَعِينَ سَنَةً،فَحَجَّ آدَمُ مُوسَی. قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ: عَنْ عَمْرٍو،عَنْ طَاوُسٍ سَمِعَ أَبَا ہُرَيْرَة

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا نے ہمیں بہت گھاٹا دیا اور جنت سے نکال دیا۔آدم نے کہا: تم موسیٰ ہو،اللہ نے تمہیں اپنے ساتھ ہم کلام ہونے کا شرف بخشا اور تمہارے لیے اپنے ہاتھ سے تورات لکھی۔تم مجھے ایک ایسی بات (تقدیر) پر ملامت کر رہے ہو جو اس نے میرے پیدا ہونے سے چالیس سال پہلے ہی میرے لیے مقدر کر دی تھی۔چنانچہ آدم علیہ السلام موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔‘‘ احمد بن صالح نے سند یوں بیان کی ((عن عمرو عن طاؤس سمع أبا ہریرۃ))۔