Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4714 (سنن أبي داود)

[4714]صحیح

صحیح مسلم (2659)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَی الْفِطْرَةِ, فَأَبَوَاہُ يُہَوِّدَانِہِ،وَيُنَصِّرَانِہِ, كَمَا تَنَاتَجُ الْإِبِلُ مِنْ بَہِيمَةٍ جَمْعَاءَ, ہَلْ تُحِسُّ مِنْ جَدْعَاءَ؟!. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ! أَفَرَأَيْتَ مَنْ يَمُوتُ وَہُوَ صَغِيرٌ؟ قَالَ: اللہُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ.a

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ہر پیدا ہونے والا بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے (دین حق،اسلام اور توحید کا حامل ہوتا ہے) پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی اور عیسائی بنا دیتے ہیں،جیسے اونٹ کا بچہ صحیح سالم جنم لیتا ہے،کیا تم کسی کو کان کٹا پاتے ہو؟‘‘ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس کے متعلق فرمائیں جو چھوٹی عمر میں فوت ہو جاتا ہے؟ فرمایا ’’اللہ کو بہتر علم ہے جو وہ عمل کرتے۔“