Sunan Abi Dawood Hadith 4716 (سنن أبي داود)
[4716]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْہَالِ،قَالَ: سَمِعْتُ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ يُفَسِّرُ حَدِيثَ: كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَی الْفِطْرَةِ،قَالَ: ہَذَا عِنْدَنَا حَيْثُ أَخَذَ اللہُ عَلَيْہِمْ الْعَہْدَ فِي أَصْلَابِ آبَائِہِمْ،حَيْثُ قَالَ: أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَی[الأعراف: 172].
جناب حماد بن سلمہ نے حدیث ’’ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے۔‘‘ کی تشریح میں کہا کہ اس کا مفہوم ہمارے نزدیک یہ ہے کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب اللہ عزوجل نے روحوں سے عہد لیا جبکہ وہ اپنے باپوں کی پشتوں میں تھے،اس وقت کہا تھا ((ألست بربکم)) ’’کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟‘‘ تو سب نے کہا: کیوں نہیں۔