Sunan Abi Dawood Hadith 4737 (سنن أبي داود)
[4737]صحیح
صحیح بخاری (3371)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ،عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ: أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَہَامَّةٍ،وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ،ثُمَّ يَقُولُ: كَانَ أَبُوكُمْ يُعَوِّذُ بِہِمَا إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: ہَذَا دَلِيلٌ عَلَی أَنَّ الْقُرْآنَ لَيْسَ بِمَخْلُوقٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سیدنا حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو ان الفاظ سے دم کیا کرتے تھے ((أعیذکما بکلمات اللہ التامۃ من کل شیطان وہامۃ ومن کل عین لامۃ)) ’’میں تم دونوں کو اللہ کے کامل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں کہ ہر شیطان ‘ ہر موذی اور ہر بد نظر کے شر سے محفوظ رہو۔‘‘ پھر فرماتے: ’’تمہارے ابا (سیدنا ابراہیم علیہ السلام) سیدنا اسماعیل علیہ السلام اور سیدنا اسحاق علیہ السلام کو ان کے ذریعے سے پناہ دیا کرتے تھے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ دلیل ہے کہ قرآن کریم مخلوق نہیں۔