Sunan Abi Dawood Hadith 4761 (سنن أبي داود)
[4761]صحیح
انظر الحدیث السابق (4760)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ،حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي،عَنْ قَتَادَةَ،قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ،عَنْ ضَبَّةَ بْنِ مِحْصَنٍ الْعَنَزِيِّ،عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ... بِمَعْنَاہُ،قَالَ: فَمَنْ كَرِہَ فَقَدْ بَرِئَ،وَمَنْ أَنْكَرَ فَقَدْ سَلِمَ. قَالَ قَتَادَةُ: يَعْنِي: مَنْ أَنْكَرَ بِقَلْبِہِ،وَمَنْ كَرِہَ بِقَلْبِہِ.
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم ﷺ سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا کہا کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جس نے دل سے ناپسند جانا اور مکروہ سمجھا وہ بری ہوا اور جس نے انکار کیا وہ محفوظ رہا۔‘‘ قتادہ رحمہ اللہ نے کہا: مقصد یہ ہے کہ دل سے انکار کیا اور دل سے برا جانا۔