Sunan Abi Dawood Hadith 4768 (سنن أبي داود)
[4768]صحیح
صحیح مسلم (1066)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ،عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُہَيْلٍ،قَالَ،أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ وَہْبٍ الْجُہَنِيُّ, أَنَّہُ كَانَ فِي الْجَيْشِ الَّذِينَ كَانُوا مَعَ عَلِيٍّ عَلَيْہِ السَّلَام-الَّذِينَ سَارُوا إِلَی الْخَوَارِجِ-،فَقَالَ عَلِيٌّ عَلَيْہِ السَّلَام: أَيُّہَا النَّاسُ! إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنْ أُمَّتِي يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَيْسَتْ قِرَاءَتُكُمْ إِلَی قِرَاءَتِہِمْ شَيْئًا،وَلَا صَلَاتُكُمْ إِلَی صَلَاتِہِمْ شَيْئًا،وَلَا صِيَامُكُمْ إِلَی صِيَامِہِمْ شَيْئًا،يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ يَحْسِبُونَ أَنَّہُ لَہُمْ وَہُوَ عَلَيْہِمْ،لَا تُجَاوِزُ صَلَاتُہُمْ تَرَاقِيَہُمْ،يَمْرُقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ كَمَا يَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ،لَوْ يَعْلَمُ الْجَيْشُ الَّذِينَ يُصِيبُونَہُمْ مَا قُضِيَ لَہُمْ عَلَی لِسَانِ نَبِيِّہِمْ ﷺ لَنَكَلُوا عَنِ الْعَمَلِ،وَآيَةُ ذَلِكَ أَنَّ فِيہِمْ رَجُلًا لَہُ عَضُدٌ وَلَيْسَتْ لَہُ ذِرَاعٌ،عَلَی عَضُدِہِ مِثْلُ حَلَمَةِ الثَّدْيِ عَلَيْہِ شَعَرَاتٌ بِيضٌ. أَفَتَذْہَبُونَ إِلَی مُعَاوِيَةَ وَأَہْلِ الشَّامِ،وَتَتْرُكُونَ ہَؤُلَاءِ يَخْلُفُونَكُمْ فِي ذَرَارِيِّكُمْ وَأَمْوَالِكُمْ؟! وَاللہِ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَكُونُوا ہَؤُلَاءِ الْقَوْمَ, فَإِنَّہُمْ قَدْ سَفَكُوا الدَّمَ الْحَرَامَ،وَأَغَارُوا فِي سَرْحِ النَّاسِ،فَسِيرُوا عَلَی اسْمِ اللہِ. قَالَ سَلَمَةُ بْنُ كُہَيْلٍ: فَنَزَّلَنِي زَيْدُ بْنُ وَہْبٍ مَنْزِلًا مَنْزِلًا،حَتَّی مَرَّ بِنَا عَلَی قَنْطَرَةٍ،قَالَ: فَلَمَّا الْتَقَيْنَا وَعَلَی الْخَوَارِجِ عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ الرَّاسِبِيُّ،فَقَالَ لَہُمْ: أَلْقُوا الرِّمَاحَ،وَسُلُّوا السُّيُوفَ مِنْ جُفُونِہَا،فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يُنَاشِدُوكُمْ كَمَا نَاشَدُوكُمْ يَوْمَ حَرُورَاءَ،قَالَ: فَوَحَّشُوا بِرِمَاحِہِمْ،وَاسْتَلُّوا السُّيُوفَ،وَشَجَرَہُمُ النَّاسُ بِرِمَاحِہِمْ،قَالَ: وَقَتَلُوا بَعْضَہُمْ عَلَی بَعْضِہِمْ،قَالَ: وَمَا أُصِيبَ مِنَ النَّاسِ يَوْمَئِذٍ إِلَّا رَجُلَانِ،فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ: الْتَمِسُوا فِيہِمُ الْمُخْدَجَ،فَلَمْ يَجِدُوا،قَالَ: فَقَامَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ بِنَفْسِہِ حَتَّی أَتَی نَاسًا قَدْ قُتِلَ بَعْضُہُمْ عَلَی بَعْضٍ،فَقَالَ: أَخْرِجُوہُمْ،فَوَجَدُوہُ مِمَّا يَلِي الْأَرْضَ،فَكَبَّرَ،وَقَالَ: صَدَقَ اللہُ،وَبَلَّغَ رَسُولُہُ،فَقَامَ إِلَيْہِ عَبِيدَةُ السَّلْمَانِيُّ،فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ! وَاللہِ الَّذِي لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ،لَقَدْ سَمِعْتَ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟! فَقَالَ: إِي وَاللہِ الَّذِي لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ،حَتَّی اسْتَحْلَفَہُ ثَلَاثًا،وَہُوَ يَحْلِفُ.
زید بن وہب جہنی نے بیان کیا کہ زید بن وہب جہنی نے بیان کیا کوہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ اس لشکر میں شریک تھا جو خارجیوں کی طرف گیا تھا۔سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگو! میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ’’میری امت میں ایسے لوگ ہوں گے جو قرآن پڑھتے ہوں گے۔تمہاری قرآت ان کی قرآت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہو گی ‘ نہ تمہاری نمازیں ان کی نمازوں کے مقابلے میں کچھ ہوں گی نہ تمہارے روزے ان کے روزوں کے مقابلے میں کچھ حیثیت رکھتے ہوں گے ‘ وہ قرآن پڑھتے ہوں گے اور سمجھیں گے کہ یہ ان کے حق میں دلیل اور تائید ہے ‘ حالانکہ وہ ان کے خلاف ہو گا۔ان کی نمازیں ان کی ہنسلیوں سے آگے نہیں بڑھیں گی۔اسلام سے ایسے گزر جائیں گے جیسے تیر اپنے شکار میں سے نکل جاتا ہے۔‘‘ اگر اس لشکر کو جو ان (خارجیوں) کو قتل کرے گا ان فضائل کا علم ہو جائے جو اللہ نے ان کے نبی ﷺ کی زبانی ان کے لیے مقدر فرمائے ہیں تو وہ اسی پر تکیہ کر لیں اور ان (خارجیوں) کی نشانی یہ ہے کہ ان میں ایک ایسا آدمی ہو گا جس کی کہنی سے اوپر کا بازو تو ہو گا ‘ کہنی سے نیچے کلائی نہیں ہو گی۔اوپر کے بازو کا آخر پستان کی بھٹنی کی طرح ہو گا۔اس پر سفید بال ہوں گے۔کیا بھلا تم لوگ معاویہ اور اہل شام کی طرف جانا چاہتے ہو اور ان (خارجیوں) کو اپنی اولادوں اور مال و اسباب میں پیچھے چھوڑ دینا چاہتے ہو؟ اللہ کی قسم! مجھے امید ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں۔(جن کی خبر رسول اللہ ﷺ نے دی) انہوں نے حرام خون بہایا اور لوگوں کے محفوظ علاقے (جان ‘ عزت ‘ مال) لوٹی۔چنانچہ اللہ کا نام لے کر (ان کے مقابلے میں) چلو۔سلمہ بن کہیل نے کہا کہ زید بن وہب مجھے منزل بمنزل لے کر چلتے گئے حتیٰ کہ ہم ایک پل سے گزرے ‘ پھر بتایا کہ جب ہم ان کے مقابل ہوئے اور خارجیوں کا سردار عبداللہ بن وہب راسبی تھا تو اس نے اپنے لوگوں سے کہا: نیزے پھینک دو اور تلواریں اپنی میانوں سے نکال لو۔مجھے ڈر ہے کہ یہ تم سے اسی طرح مقابلہ کریں گے جیسے حروراء والے دن کیا تھا۔کہا: چنانچہ ان لوگوں نے اپنے نیزے پھینک دیے اور تلواریں کھینچ لیں تو لوگوں نے ان کو اپنے نیزوں سے چھلنی کرنا شروع کر دیا اور ان کو ایک دوسرے کے اوپر قتل کیا۔جبکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لشکر میں سے صرف دو آدمی شہید ہوئے۔تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: تلاش کرو ‘ ان میں ایک لنجا ہو گا ‘ مگر انہیں نہ ملا۔تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ خود اٹھے حتیٰ کہ ان میتوں کے پاس آئے جو ایک دوسرے پر قتل ہوئے تھے۔انہوں نے فرمایا: انہیں نکالو۔چنانچہ انہوں نے اسے پا لیا جو کہ سب سے نیچے زمین پر پڑا تھا۔سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اللہ اکبر پکارا اور کہا: اللہ نے سچ فرمایا اور اس کے رسول ﷺ نے پہنچا دیا۔پس جناب عبیدہ سلمانی ان کی طرف کھڑے ہوئے اور کہا: اے امیر المؤمنین! قسم اس اللہ کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں! کیا یہ بیان آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنا تھا؟ انہوں نے فرمایا: ہاں اللہ کی قسم! جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔حتیٰ کہ انہوں نے تین بار قسم دی اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بھی تین بار قسم سے جواب دیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام مالک نے فرمایا: یہ علم کی اہانت ہے کہ عالم ہر پوچھنے والے کا جواب دینے لگے۔ہ