Sunan Abi Dawood Hadith 4770 (سنن أبي داود)
[4770]إسنادہ حسن
أبو مریم الثقفي ثقۃ ونعیم بن حکیم حسن الحدیث علی الراجح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ،حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ،عَنْ نُعَيْمِ بْنِ حَكِيمٍ،عَنْ أَبِي مَرْيَمَ،قَالَ: إِنْ كَانَ ذَلِكَ الْمُخْدَجُ لَمَعَنَا يَوْمَئِذٍ فِي الْمَسْجِدِ،نُجَالِسُہُ بِاللَّيْلِ وَالنَّہَارِ،وَكَانَ فَقِيرًا،وَرَأَيْتُہُ مَعَ الْمَسَاكِينِ يَشْہَدُ طَعَامَ عَلِيٍّ-عَلَيْہِ السَّلَام-مَعَ النَّاسِ،وَقَدْ كَسَوْتُہُ بُرْنُسًا لِي. قَالَ أَبُو مَرْيَمَ: وَكَانَ الْمُخْدَجُ يُسَمَّی: نَافِعًا ذَا الثُّدَيَّةِ،وَكَانَ فِي يَدِہِ مِثْلُ ثَدْيِ الْمَرْأَةِ،عَلَی رَأْسِہِ حَلَمَةٌ مِثْلُ حَلَمَةِ الثَّدْيِ،عَلَيْہِ شُعَيْرَاتٌ مِثْلُ سِبَالَةِ السِّنَّوْرِ قَالَ أَبُو دَاوُد: وَہُوَ عِنْدَ النَّاسِ اسْمُہُ حَرْقُوسُ.
ابومریم نے کہا: تحقیق یہ لنجا آدمی ان دنوں ہمارے ساتھ مسجد میں ہوتا تھا۔دن رات ہم اس کے ساتھ بیٹھتے تھے ‘ فقیر آدمی تھا۔میں نے اسے مسکینوں کے ساتھ دیکھا جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے طعام میں شریک ہوتا تھا ‘ جو وہ لوگوں کے ساتھ تناول کرتے تھے۔اور میں نے اس کو اپنا اوور کوٹ بھی دیا تھا۔ابومریم نے کہا: اس لنجے کو ((نافع ذوالثدیۃ)) (پستان والا) کہا جاتا تھا۔اس کے بازو پر عورت کے پستان کی طرح پستان سا تھا اور اس کے سرے پر بھٹنی بھی تھی۔اور اس پر بلی کی مونچھوں کی طرح کچھ بال تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: لوگوں میں اس کا نام حرقوس معروف ہے۔