Sunan Abi Dawood Hadith 4853 (سنن أبي داود)
[4853]صحیح
صحیح مسلم (2179)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ سُہَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ،قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ أَبِي جَالِسًا،وَعِنْدَہُ غُلَامٌ،فَقَامَ ثُمَّ رَجَعَ،فَحَدَّثَ أَبِي،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: إِذَا قَامَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسٍ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْہِ, فَہُوَ أَحَقُّ بِہِ.
جناب سہیل بن ابی صالح کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے پاس بیٹھا ہوا تھا ‘ ان کے پاس ایک غلام بھی تھا۔تو وہ اٹھ کر گیا اور پھر واپس آ گیا تو میرے والد نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص اپنی جگہ سے اٹھ کر جائے اور پھر واپس لوٹ آئے تو وہی اس جگہ کا زیادہ حقدار ہے۔‘‘