Sunan Abi Dawood Hadith 4854 (سنن أبي داود)
[4854] إسنادہ ضعیف
تمام بن نجیح: ضعیف،وکعب بن ذھل: فیہ لین (تقریب: 798،5639)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ،حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ الْحَلَبِيُّ،عَنْ تَمَّامِ بْنِ نَجِيحٍ،عَنْ كَعْبٍ الْإِيَادِيِّ،قَالَ: كُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَی أَبِي الدَّرْدَاءِ،فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَہُ،فَقَامَ فَأَرَادَ الرُّجُوعَ, نَزَعَ نَعْلَيْہِ،أَوْ بَعْضَ مَا يَكُونُ عَلَيْہِ،فَيَعْرِفُ ذَلِكَ أَصْحَابُہُ فَيَثْبُتُونَ.
جناب کعب ایادی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے ہاں آیا جایا کرتا تھا۔تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ ﷺ (کسی جگہ) تشریف فرما ہوتے اور ہم بھی آپ ﷺ کے اردگرد بیٹھ جاتے ‘ تو اگر آپ ﷺ اٹھ کر جاتے اور واپس آنے کا ارادہ رکھتے تو اپنا جوتا یا جو کچھ آپ پر (کپڑا وغیرہ) ہوتا ‘ وہاں چھوڑ جاتے ‘ اس سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ ﷺ کے واپس آنے کے متعلق جان جاتے اور بیٹھے رہتے۔