Sunan Abi Dawood Hadith 4855 (سنن أبي داود)
[4855]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (2273)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا،عَنْ سُہَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَا مِنْ قَوْمٍ يَقُومُونَ مِنْ مَجْلِسٍ،لَا يَذْكُرُونَ اللہَ فِيہِ, إِلَّا قَامُوا عَنْ مِثْلِ جِيفَةِ حِمَارٍ،وَكَانَ لَہُمْ حَسْرَةً.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو لوگ کسی مجلس سے اٹھیں اور انہوں نے اس میں اﷲ کا ذکر نہ کیا ہو ‘ تو وہ ایسے ہیں گویا کسی مردار گدھے پر سے اٹھے ہوں اور (آخرت میں) یہ مجلس ان کے لیے حسرت کا باعث ہو گی (تمنا کریں گے کاش کہ ہم نے اس میں اﷲ کا ذکر کر لیا ہوتا)۔‘‘