Sunan Abi Dawood Hadith 4856 (سنن أبي داود)
[4856]حسن
رواہ الحمیدي (1167، بتحقیقي) ابن عجلان تابعہ عبد الرحمن بن إسحاق المدني عند النسائی (الکبریٰ: 10236) والحاکم (1/ 492) وإسنادہ حسن مشکوۃ المصابیح (2272)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ،عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ, أَنَّہُ قَالَ: مَنْ قَعَدَ مَقْعَدًا لَمْ يَذْكُرِ اللہَ فِيہِ, كَانَتْ عَلَيْہِ مِنَ اللہِ تِرَةٌ،وَمَنِ اضْطَجَعَ مَضْجَعًا لَا يَذْكُرُ اللہَ فِيہِ, كَانَتْ عَلَيْہِ مِنَ اللہِ تِرَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص کسی جگہ یا مجلس میں بیٹھا ہو اور اس میں اس نے اﷲ کا ذکر نہ کیا ہو ‘ تو یہ اس کے لیے اﷲ کی طرف سے بہت نقصان کا باعث ہو گی۔اور جو کوئی کسی جگہ لیٹا ہو اور اس میں اس نے اﷲ کا ذکر نہ کیا ہو ‘ تو یہ اس کے لیے اﷲ کی طرف سے بہت نقصان کا باعث ہو گی۔‘‘