Sunan Abi Dawood Hadith 4878 (سنن أبي داود)
[4878]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (5046)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُصَفَّی،حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ وَأَبُو الْمُغِيرَةِ،قَالَا: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ،قَالَ: حَدَّثَنِي رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جُبَيْرٍ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَمَّا عُرِجَ بِي, مَرَرْتُ بِقَوْمٍ لَہُمْ أَظْفَارٌ مِنْ نُحَاسٍ يَخْمُشُونَ وُجُوہَہُمْ وَصُدُورَہُمْ،فَقُلْتُ: مَنْ ہَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: ہَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ لُحُومَ النَّاسِ،وَيَقَعُونَ فِي أَعْرَاضِہِمْ. قَالَ أَبُو دَاوُد: حَدَّثَنَاہ يَحْيَی بْنُ عُثْمَانَ،عَنْ بَقِيَّةَ لَيْسَ فِيہِ أَنَسٌ،حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ أَبِي عِيسَی السَّيْلَحِينِيُّ،عَنْ أَبِي الْمُغِيرَةِ كَمَا قَالَ ابْنُ الْمُصَفَّی.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب مجھے معراج کرائی گئی تو میرا گزر ایک ایسی قوم پر ہوا جن کے ناخن تانبے کے تھے جو اپنے چہروں اور سینوں کو چھیل رہے تھے۔میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ وہ ہیں جو دوسرے لوگوں کا گوشت کھاتے اور ان کی عزتوں سے کھیلتے ہیں۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس روایت کو یحییٰ بن عثمان نے بقیہ سے روایت کیا مگر اس میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں (مرسل روایت کیا)۔