Sunan Abi Dawood Hadith 4886 (سنن أبي داود)
[4886] إسنادہ ضعیف
قتادۃ مدلس ولم یصرح بالسماع
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْرٍ،عَنْ مَعْمَرٍ،عَنْ قَتَادَةَ،قَالَ: أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَكُونَ مِثْلَ أَبِي ضَيْغَمٍ-أَوْ ضَمْضَمٍ-, شَكَّ ابْنُ عُبَيْدٍ كَانَ إِذَا أَصْبَحَ قَالَ: اللہُمَّ إِنِّي قَدْ تَصَدَّقْتُ بِعِرْضِي عَلَی عِبَادِكَ!
جناب قتادہ رحمہ اللہ مروی ہے،انہوں نے کہا کیا تم سے ممکن نہیں کہ ابوضیغم یا ابو ضمضم کی طرح ہو جاؤ۔نام میں محمد بن عبید کو شبہ ہوا ہے۔جب صبح ہوتی تو وہ کہا کرتا تھا: اے اللہ! میں نے اپنی عزت تیرے بندوں کے لیے صدقہ کر دی ہے۔(جنہوں نے میری کوئی بے عزتی کی ہو میں نے انہیں معاف کر دیا ہے)۔