Sunan Abi Dawood Hadith 4892 (سنن أبي داود)
[4892]حسن
أخرجہ أحمد (4/153) والنسائي فی الکبریٰ (7283) وسندہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ،أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ،قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاہِيمُ بْنُ نَشِيطٍ،عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا الْہَيْثَمِ, يَذْكُرُ أَنَّہُ سَمِعَ دُخَيْنًا-كَاتِبَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ-،قَالَ: كَانَ لَنَا جِيرَانٌ يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ،فَنَہَيْتُہُمْ،فَلَمْ يَنْتَہُوا،فَقُلْتُ: لِعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: إِنَّ جِيرَانَنَا ہَؤُلَاءِ يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ،وَإِنِّي نَہَيْتُہُمْ،فَلَمْ يَنْتَہُوا،فَأَنَا دَاعٍ لَہُمُ الشُّرَطَ! فَقَالَ: دَعْہُمْ،ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَی عُقْبَةَ مَرَّةً أُخْرَی،فَقُلْتُ: إِنَّ جِيرَانَنَا قَدْ أَبَوْا أَنْ يَنْتَہُوا عَنْ شُرْبِ الْخَمْرِ،وَأَنَا دَاعٍ لَہُمُ الشُّرَطَ! قَالَ: وَيْحَكَ دَعْہُمْ, فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ... فَذَكَرَ مَعْنَی حَدِيثِ مُسْلِمٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ،عَنْ لَيْثٍ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: لَا تَفْعَلْ, وَلَكِنْ عِظْہُمْ وَتَہَدَّدْہُمْ.
جناب دخین جو سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے سیکرٹری تھے،نے بیان کیا کہ ہمارے کچھ ہمسائے تھے جو شراب پیتے تھے۔میں نے ان کو منع کیا مگر وہ باز نہ آئے۔میں نے سیدنا عقبہ سے کہا: ہمارے یہ ہمسائے شراب پیتے ہیں،میں نے ان کو منع کیا ہے مگر یہ باز نہیں آئے۔میں پولیس کو بلاتا ہوں۔تو انہوں نے کہا: دفع کر انہیں چھوڑ دے۔میں پھر دوبارہ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں بتایا کہ ہمارے ان ہمسایوں نے شراب چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے اور میں پولیس کو بلاتا ہوں۔تو انہوں نے کہا: افسوس تجھ پر! انہیں چھوڑ دے۔بلاشبہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔اور (مذکورہ بالا) حدیث مسلم (مسلم بن ابراہیم) کے ہم معنی بیان کی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہاشم بن قاسم نے جناب لیث سے اس روایت میں بیان کیا کہ ایسے مت کرو،بلکہ انہیں نصیحت کرو اور دھمکی دو۔