Sunan Abi Dawood Hadith 4893 (سنن أبي داود)
[4893]صحیح
صحیح بخاری (2442) صحیح مسلم (2580)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَالِمٍ،عَنْ أَبِيہِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ, لَا يَظْلِمُہُ،وَلَا يُسْلِمُہُ،مَنْ كَانَ فِي حَاجَةِ أَخِيہِ, فَإِنَّ اللہَ فِي حَاجَتِہِ،وَمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً, فَرَّجَ اللہُ عَنْہُ بِہَا كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ،وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا, سَتَرَہُ اللہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سیدنا سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’مسلمان مسلمان کا بھائی ہے،نہ اس پر ظلم و زیادتی کرتا ہے اور نہ اسے اس کے حالات پر چھوڑ دیتا ہے (کہ اس کی کوئی پروا ہی نہ کرے) جو شخص اپنے بھائی کے کام میں ہو گا (اس کی کوئی ضرورت پوری کرے گا) تو اللہ اس کے کام میں ہو گا (اللہ تعالیٰ بھی اس کی کوئی ضرورت پوری کر دے گا)۔اور جس نے کسی مسلمان کا ایک دکھ دور کیا اللہ عزوجل قیامت کے روز اس کا ایک دکھ دور کرے گا،اور جس نے کسی مسلمان کا عیب چھپایا،اللہ عزوجل قیامت کے روز اس کے عیب چھپائے گا۔