Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4901 (سنن أبي داود)

[4901]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (2347)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ،أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ،قَالَ حَدَّثَنِي: ضَمْضَمُ بْنُ جَوْسٍ،قَالَ: قَالَ أَبُو ہُرَيْرَةَ،سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: كَانَ رَجُلَانِ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ مُتَوَاخِيَيْنِ, فَكَانَ أَحَدُہُمَا يُذْنِبُ،وَالْآخَرُ مُجْتَہِدٌ فِي الْعِبَادَةِ،فَكَانَ لَا يَزَالُ الْمُجْتَہِدُ يَرَی الْآخَرَ عَلَی الذَّنْبِ،فَيَقُولُ: أَقْصِرْ،فَوَجَدَہُ يَوْمًا عَلَی ذَنْبٍ،فَقَالَ لَہُ: أَقْصِرْ،فَقَالَ: خَلِّنِي وَرَبِّي! أَبُعِثْتَ عَلَيَّ رَقِيبًا؟! فَقَالَ: وَاللہِ لَا يَغْفِرُ اللہُ لَكَ-أَوْ-لَا يُدْخِلُكَ اللہُ الْجَنَّةَ،فَقَبَضَ أَرْوَاحَہُمَا،فَاجْتَمَعَا عِنْدَ رَبِّ الْعَالَمِينَ،فَقَالَ لِہَذَا الْمُجْتَہِدِ: أَكُنْتَ بِي عَالِمًا؟ أَوْ كُنْتَ عَلَی مَا فِي يَدِي قَادِرًا؟ وَقَالَ لِلْمُذْنِبِ: اذْہَبْ فَادْخُلِ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِي،وَقَالَ لِلْآخَرِ: اذْہَبُوا بِہِ إِلَی النَّارِ. قَالَ أَبُو ہُرَيْرَةَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَتَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ أَوْبَقَتْ دُنْيَاہُ وَآخِرَتَہُ!

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’بنو اسرائیل میں دو آدمی آپس میں بھائی بنے ہوئے تھے۔ایک گناہوں میں ملوث تھا جب کہ دوسرا عبادت میں کوشاں رہتا تھا۔عبادت میں راغب جب بھی دوسرے کو گناہ میں دیکھتا تو اسے کہتا کہ باز آ جا۔آخر ایک دن اس نے دوسرے کو گناہ میں پایا تو اسے کہا کہ باز آ جا۔اس نے کہا: مجھے رہنے دے،میرا معاملہ میرے رب کے ساتھ ہے۔کیا تو مجھ پر کوئی چوکیدار بنا کر بھیجا گیا ہے؟ تو اس نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ تجھے معاف نہیں کرے گا یا تجھے جنت میں داخل نہیں کرے گا۔چنانچہ وہ دونوں فوت ہو گئے اور رب العالمین کے ہاں جمع ہوئے،تو اللہ نے عبادت میں کوشش کرنے والے سے فرمایا ’’کیا تو میرے متعلق (زیادہ) جاننے والا تھا یا جو میرے ہاتھ میں ہے تجھے اس پر قدرت حاصل تھی؟ اور پھر گناہ گار سے فرمایا: جا میری رحمت سے جنت میں داخل ہو جا۔اور دوسرے کے متعلق فرمایا: اسے جہنم میں لے جاؤ۔‘‘ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس نے ایسی بات کہہ دی جس نے اس کی دنیا اور آخرت تباہ کر کے رکھ دی۔