Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4913 (سنن أبي داود)

[4913]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (5034)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّي،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ ابْنِ عَثْمَةَ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُنِيبِ يَعْنِي الْمَدَنِيَّ, قَالَ: أَخْبَرَنِي ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا, أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: لَا يَكُونُ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَہْجُرَ مُسْلِمًا فَوْقَ ثَلَاثَةٍ-فَإِذَا لَقِيَہُ سَلَّمَ عَلَيْہِ ثَلَاثَ مِرَارٍ, كُلُّ ذَلِكَ لَا يَرُدُّ عَلَيْہِ, فَقَدْ بَاءَ بِإِثْمِہِ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’کسی مسلمان کو روا نہیں کہ کسی مسلمان سے تین دن سے زیادہ مقاطعہ رکھے۔چنانچہ (چاہیئے کہ) جب اس سے ملے تو اسے سلام کہے،تین بار،اگر کسی بار بھی جواب نہ دے تو وہی گناہ گار ہوا۔“