Sunan Abi Dawood Hadith 4916 (سنن أبي داود)
[4916]صحیح
صحیح مسلم (2565)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ،عَنْ سُہَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: تُفْتَحُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ كُلَّ يَوْمِ اثْنَيْنِ وَخَمِيسٍ،فَيُغْفَرُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمَيْنِ لِكُلِّ عَبْدٍ لَا يُشْرِكُ بِاللہِ شَيْئًا،إِلَّا مَنْ بَيْنَہُ وَبَيْنَ أَخِيہِ شَحْنَاءُ،فَيُقَالُ: أَنْظِرُوا ہَذَيْنِ حَتَّی يَصْطَلِحَا. قَالَ أَبُو دَاوُد: النَّبِيُّ ﷺ ہَجَرَ بَعْضَ نِسَائِہِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا،وَابْنُ عُمَرَ ہَجَرَ ابْنًا لَہُ إِلَی أَنْ مَاتَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: إِذَا كَانَتِ الْہِجْرَةُ لِلَّہِ, فَلَيْسَ مِنْ ہَذَا بِشَيْءٍ،وَإِنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ غَطَّی وَجْہَہُ عَنْ رَجُلٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’ہر سوموار اور جمعرات کو جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں تو ہر وہ بندہ جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا ہو اسے بخش دیا جاتا ہے۔سوائے اس کے کہ اس کے اور اس کے بھائی کے درمیان بغض اور ناراضی ہو۔تو کہا جاتا ہے: انہیں مہلت دو حتیٰ کہ صلح کر لیں۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی بعض ازواج سے چالیس دن تک میل جول چھوڑ دیا تھا۔اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مرنے تک اپنے ایک بیٹے سے مقاطعہ کیے رکھا تھا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: الغرض یہ مقاطعہ اور میل جول چھوڑنا اگر اللہ کے لیے ہو تو اس پر یہ وعیدیں نہیں ہیں۔جناب عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے ایک آدمی سے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا تھا۔