Sunan Abi Dawood Hadith 4927 (سنن أبي داود)
[4927] إسنادہ ضعیف
شیخ سلام بن مسکین: مجہول،لم أجد من وثقہ
والحدیث ضعفہ البیہقي في شعب الإیمان (5099)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ،عَنْ شَيْخٍ شَہِدَ أَبَا وَائِلٍ فِي وَلِيمَةٍ،فَجَعَلُوا يَلْعَبُونَ،يَتَلَعَّبُونَ،يُغَنُّونَ،فَحَلَّ أَبُو وَائِلٍ حَبْوَتَہُ،وَقَالَ: سَمِعْتْ عَبْدَ اللہِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ،يَقُولُ: الْغِنَاءُ يُنْبِتُ النِّفَاقَ فِي الْقَلْبِ.
سلام بن مسکین ایک شیخ سے روایت کرتے ہیں جو جناب ابووائل رحمہ اللہ کے ساتھ ایک ولیمے میں حاضر تھا۔پس وہ لوگ آپس میں کھیلنے کھلانے اور گانے لگے تو جناب ابووائل رحمہ اللہ نے اپنی کمر سے اپنا کپڑا کھولا اور کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا ہے وہ فرماتے تھے میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ فرما رہے تھے ’’گانا دل میں نفاق پیدا کرتا ہے۔‘‘