Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4930 (سنن أبي داود)

[4930]صحیح

صحیح بخاری (6834)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا ہِشَامٌ،عَنْ يَحْيَی،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ, أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ لَعَنَ الْمُخَنَّثِينَ مِنَ الرِّجَالِ،وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنَ النِّسَاءِ،وَقَالَ: أَخْرِجُوہُمْ مِنْ بُيُوتِكُمْ،وَأَخْرِجُوا فُلَانًا وَفُلَانًا.-يَعْنِي: الْمُخَنَّثِينَ-.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ہیجڑے بننے والے مردوں اور مردانہ انداز اختیار کرنے والوں عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔اور فرمایا ’’انہیں اپنے گھروں سے نکال باہر کرو،اور فلاں فلاں ہیجڑے کو باہر نکال دو۔‘‘