Sunan Abi Dawood Hadith 4931 (سنن أبي داود)
[4931]صحیح
صحیح بخاری (6130) صحیح مسلم (2440)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَلْعَبُ بِالْبَنَاتِ،فَرُبَّمَا دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَعِنْدِي الْجَوَارِي،فَإِذَا دَخَلَ, خَرَجْنَ،وَإِذَا خَرَجَ, دَخَلْنَ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں گڑیوں کے ساتھ کھیلا کرتی تھی۔تو بسا اوقات رسول اللہ ﷺ تشریف لے آتے اور میرے ہاں (محلے کی) بچیاں ہوتیں۔جب آپ ﷺ تشریف لاتے تو وہ چلی جاتیں اور جب آپ ﷺ چلے جاتے تو وہ آ جایا کرتی تھیں۔